تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

ترک اداکارہ ایجے ارتیم 35 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں

ترک اداکارہ ایجے ارتیم 35 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں

استنبول( شوبز ڈیسک) استنبول میں معروف ترک ٹیلی وژن اداکارہ ایجے ارتیم 35 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں، جبکہ افسوسناک امر یہ ہے کہ وہ اپنی سالگرہ منانے کے صرف ایک روز بعد دنیا سے رخصت ہوئیں۔اداکارہ کے وکیل اوغور گوککویون کے مطابق ایجے ارتیم کو پیر کی دوپہر اپنے گھر میں بے ہوش حالت میں پایا گیا، جہاں وہ اپنی والدہ کے ساتھ مقیم تھیں۔ فوری طبی امداد کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا۔ابتدائی رپورٹس میں ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دی گئی ہے، تاہم حتمی تصدیق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔ وکیل نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خودکشی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ایجے ارتیم 1991 میں ترکی کے شہر سیواس میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 2014 میں اوپیرا اور ووکل پرفارمنس میں تعلیم مکمل کی اور بعد ازاں اداکاری کی باقاعدہ تربیت حاصل کی۔وہ مقبول ترک ٹی وی ڈرامے "ون لو" میں اپنے کردار "ایشل" کے باعث شہرت رکھتی تھیں، جس نے انہیں ابھرتی ہوئی باصلاحیت اداکاراؤں میں نمایاں مقام دلایا۔ان کے انتقال کی خبر کے بعد ترک شوبز انڈسٹری اور مداحوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔