تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

شادی کے بعد بیٹیوں سے منہ موڑنا سمجھ سے بالاتر ہے، فیصل قریشی

شادی کے بعد بیٹیوں سے منہ موڑنا سمجھ سے بالاتر ہے، فیصل قریشی

کراچی( شو بز ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے شادی شدہ بیٹیوں کے ساتھ ناانصافی یا تشدد کی صورت میں ان کا ساتھ نہ دینے والے والدین کے رویے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ محبت سے پالنے کے بعد ناکام شادی کی وجہ سے بیٹیوں سے منہ موڑ لینا سمجھ سے بالاتر ہے۔حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کے دوران فیصل قریشی نے شادی شدہ بیٹیوں سے متعلق اپنے سابقہ بیان پر گفتگو کی۔اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اس سوچ کے سخت مخالف ہیں کہ بیٹی کی شادی کے بعد والدین اسے صرف اس وقت گھر واپس قبول کریں جب اس کا جنازہ آئے۔ ان کے مطابق جب بیٹیوں کو اتنی محبت اور توجہ سے پالا جاتا ہے تو شادی کے بعد ان سے لاتعلقی کیسے اختیار کی جاسکتی ہے؟فیصل قریشی نے کہا کہ بعض والدین کو معلوم ہوتا ہے کہ ان کی بیٹی کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے یا اسے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، لیکن اس کے باوجود وہ کہتے ہیں کہ بیٹی کو صرف اس کی لاش کی صورت میں قبول کریں گے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ بیٹیوں کو ایسی صورتحال تک پہنچنے ہی کیوں دیا جائے؟ کیا وہ والدین کی اولاد نہیں ہیں؟ اداکار نے زور دیا کہ اگر بیٹی کے ساتھ ظلم ہورہا ہو تو اسے واپس اپنے گھر لے آنا چاہیے۔