لاہور ( سپورٹس ڈیسک)دورۂ پاکستان سے قبل سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے جہاں اہم کھلاڑی پاتھم نشانکا ٹانگ کی تکلیف اور وانندو ہسارانگا کمر کی انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ سری لنکن میڈیا کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کے سہ ملکی ون ڈے سیریز تک مکمل فٹ ہو کر ٹیم میں واپسی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔