تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

طاقتور سمندری طوفان باوی، فلپائن میں 15 افراد ہلاک

طاقتور سمندری طوفان باوی، فلپائن میں 15 افراد ہلاک

منیلا (مانیٹرنگ ڈیسک) کئی دہائیوں کے طاقتور ترین سمندری طوفانوں میں شمار ہونے والے طوفان باوی کے باعث جنوبی فلپائن میں لینڈ سلائیڈنگ کے مختلف واقعات میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔حکام کے مطابق یہ شدید طوفان مشرقی ایشیا کے کئی ممالک کے لیے بھی خطرہ بن گیا ہے۔ تقریباً ایک ہزار کلومیٹر کے علاقے میں پھیلا یہ طوفان بحرالکاہل سے گزرتا ہوا تائیوان کی جانب بڑھ رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے اثرات کے باعث تائیوان کے شمالی اور مشرقی علاقوں جبکہ جاپان کے دور دراز جزیروں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ اس کے بعد طوفان کے جنوب مشرقی چین کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔طوفان کے پیش نظر مختلف ممالک میں احتیاطی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ کئی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ متعدد علاقوں میں تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔ ممکنہ ہنگامی صورتحال کے باعث شہریوں نے خوراک اور دیگر ضروری اشیا ذخیرہ کرنا شروع کر دی ہیں، جس کے نتیجے میں کئی سپر مارکیٹس میں سامان کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ میں رات کے وقت لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی خاندان ملبے تلے دب گئے، جبکہ امدادی ٹیمیں لاپتا افراد کی تلاش اور متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ فلپائن کے مختلف علاقوں میں آج اور کل بھی درمیانے درجے سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث مزید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔