تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

برطانیہ میں 14 سالہ لڑکے پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج

برطانیہ میں 14 سالہ لڑکے پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں پولیس نے 14 سالہ لڑکے کے خلاف دہشت گردی سے متعلق مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اس پر الزام ہے کہ وہ جنوبی لندن کی دو مساجد پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔حکام کے مطابق ملزم کا تعلق مبینہ طور پر انتہا پسند دائیں بازو کے نظریات سے ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اسے گزشتہ ہفتے ایک گاڑی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں تلاشی کے دوران ایسے دستاویزات اور دیگر مواد برآمد ہوئے جن کی بنیاد پر اس پر دہشت گردی کی کارروائی کی تیاری سے متعلق دفعات کے تحت فردِ جرم عائد کی گئی۔برطانوی انسدادِ دہشت گردی پولیس کی سربراہ ہیلن فلاناگن نے کہا کہ ایک کم عمر لڑکے کے خلاف اس نوعیت کا مقدمہ انتہائی سنگین معاملہ ہے، جس سے مقامی آبادی اور عوام میں تشویش پیدا ہونا فطری امر ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے ایسے شواہد ملے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم دہشت گردی کی کارروائی کی تیاری کر رہا تھا، تاہم فی الحال کسی بڑے یا منظم نیٹ ورک سے اس کے تعلق کے شواہد سامنے نہیں آئے۔حکام نے بتایا کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر متعلقہ مساجد سے رابطہ کر کے انہیں ضروری سکیورٹی تعاون اور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔