تازہ ترین
ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، پاکستان کا مذاکرات کا مطا لبہ الیکشن قوانین میں اصلاحات کا فیصلہ، الیکشن کمیشن نے لیگل ریفارمز کمیٹی فعال کر دی وفاقی آئینی عدالت کے اہم فیصلے، حارث اسٹیل ملز ریفرنس پر نیب کو نوٹس صدر زرداری نے تین اہم سمریوں کی منظوری دے دی امریکا کا ایران پر مزید حملوں کا دعویٰ، بندر عباس سمیت اہم عسکری تنصیبات نشانے پر ایران کا کویت اور اردن میں امریکی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ میانمار کے قریب دو کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زائد روہنگیا پناہ گزینوں کی ہلاکت کا خدشہ برطانیہ میں 14 سالہ لڑکے پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج پاکستان، ترکیہ بزنس کانفرنس میں سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان کی سعودی عرب سے 6.7 ارب ڈالر کے رعایتی آئل فنانسنگ پیکیج کی درخواست سیاسی بینر لہرانے پر ارجنٹائن کو فیفا کارروائی کا سامنا متو قع واشنگٹن فریڈم نے ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر لیا ماڈل ہما سلیم کا نامعلوم کرکٹر پر ہراسانی کا الزام، قانونی کارروائی کا اعلان مفتی عبدالقوی کا خود کو ’ٹھرکی‘ قرار دینے کا بیان وائرل یوٹیوب نے کم معیار کے مواد پر مونیٹائزیشن سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا شدید شمسی طوفان ٹیکنالوجی اور مواصلاتی نظام کے لیے بڑا خطرہ قرار
پاکستان خبر

ایس آئی ایف سی کے تحت پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں نمایاں ترقی، ڈیجیٹل معیشت کو فروغ

ایس آئی ایف سی کے تحت پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں نمایاں ترقی، ڈیجیٹل معیشت کو فروغ

اسلام آباد( ویب ڈیسک) ایس آئی ایف سی کی تین سالہ سہولت کاری کے دوران پاکستان کے آئی ٹی اور ڈیجیٹل شعبے میں نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر تیزی سے ترقی کرتے ہوئے خطے میں ایک ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل ٹیک ہب کے طور پر سامنے آیا ہے۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں بڑے عالمی ٹیک ایونٹس کے انعقاد کو ممکن بنایا گیا، جن میں آئی ٹی سی این ایشیا 2026 اور انڈس اے آئی ویک 2026 جیسے پروگرام شامل ہیں۔ ان اقدامات نے مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔اسی طرح ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں توسیع کے ذریعے برآمدات میں اضافہ ہوا جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوئے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پانچ جی اسپیکٹرم کے آغاز سے ڈیجیٹل ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے، جس سے مواصلاتی نظام میں بہتری آئی ہے۔مزید بتایا گیا کہ وزارتِ آئی ٹی کی جانب سے ملک بھر میں ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کے لیے "اے آئی سیکھو 2026" پروگرام شروع کیا گیا ہے۔اس دوران پاکستان کے اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم کی مجموعی مالیت چار ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے، جو 2020 کے بعد نمایاں ترقی کی علامت ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس آئی ایف سی کی حکمت عملی کے باعث پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر عالمی معیار، سرمایہ کاری اور جدت کی سمت میں مضبوط بنیادوں پر آگے بڑھ رہا ہے۔