تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

وائیڈ گیند پر چھکا، کرکٹ میں پہلی بار انوکھا واقعہ

وائیڈ گیند پر چھکا، کرکٹ میں پہلی بار انوکھا واقعہ

وینکوور( سپورٹس ڈیسک) کینیڈا سپر 60 کے دوسرے سیمی فائنل میں کرکٹ کا ایک انتہائی غیر معمولی منظر دیکھنے میں آیا، جہاں وائیڈ قرار دی جانے والی گیند براہِ راست باؤنڈری کے پار جا پہنچی۔بی سی پلیس میں کھیلے گئے میچ کے دوران مسی ساگا ماسٹرز کے پاکستانی نژاد فاسٹ بولر علی خان نے ٹورنٹو سکسز کے کیرون پولارڈ کو شارٹ پچ گیند کرائی۔گیند نے غیر متوقع انداز میں اچھلتے ہوئے پولارڈ اور وکٹوں کے پیچھے موجود وکٹ کیپر کو عبور کیا اور بغیر زمین سے ٹکرائے باؤنڈری پار چلی گئی۔کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے اس دلچسپ صورتحال پر اسے ’’چھ وائیڈز‘‘ قرار دیے جانے کی بحث چھیڑ دی، تاہم امپائر نے پانچ وائیڈز کا اشارہ کیا۔کرکٹ قوانین کے مطابق وائیڈ گیند اگر باؤنڈری تک پہنچ جائے تو مجموعی طور پر پانچ رنز ملتے ہیں، جن میں ایک اضافی وائیڈ رن اور باؤنڈری کے چار رنز شامل ہوتے ہیں، اس لیے اسے چھکا نہیں کہا جا سکتا۔البتہ قوانین کے تحت چھ وائیڈز بننا ممکن ہے، اگر وائیڈ گیند پر بلے باز پانچ رنز دوڑ کر مکمل کرلے۔ ایسی صورت میں ایک وائیڈ اور پانچ دوڑے گئے رنز ملا کر مجموعی اسکور چھ بنتا ہے۔