تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

امریکی اداکار بین جونز 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

امریکی اداکار بین جونز 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

واشنگٹن ( شوبز ڈیسک) معروف امریکی اداکار بین جونز 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ مقبول امریکی ٹی وی سیریز ’ڈیوکس آف ہیزرڈ‘ میں کوٹر ڈیونپورٹ کے کردار سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے تھے۔اداکار کی اہلیہ الما ویئٹر نے 9 اگست کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کے انتقال کی اطلاع دی۔ ان کے مطابق بین جونز گھر پر موجود تھے جہاں انہیں شدید دل کا دورہ پڑا۔اہلیہ نے اپنے جذباتی پیغام میں کہا کہ بین جونز نے زندگی بھرپور انداز میں گزاری اور انہیں بے شمار لوگوں کی محبت حاصل ہوئی، تاہم ان کے بقول انہوں نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی محبت کھودی ہے۔بین جونز کے انتقال پر ’ڈیوکس آف ہیزرڈ‘ کے ساتھی اداکار ٹام وپٹ نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامے نے اپنی کاسٹ کے ایک اہم رکن جبکہ انہوں نے ایک اچھا دوست کھودیا ہے۔بین جونز نے ’ڈیوکس آف ہیزرڈ‘ میں کوٹر ڈیونپورٹ کا کردار ادا کرکے ناظرین کے دلوں میں خاص مقام بنایا اور ان کی اداکاری کو طویل عرصے تک یاد رکھا گیا۔