تازہ ترین
لاہور میں مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کا محاصرہ وزراء کی باہمی بیان بازی پر وزیراعظم کا سخت نوٹس نئے صوبوں پر عوامی رائے لینے میں کیا حرج، عطاتارڑ مشرف اور عمران ظلم کے باوجود رانا ثنا کو نہ توڑ سکے، خواجہ آصف پیوٹن کے دورے پر تاجکستان عالمی عدالت سے الگ امریکی صدر ٹرمپ اور نیٹو سربراہ کی ملاقات کل ہوگی یمن پر سعودی فضائی حملے، سترہ جاں بحق، گیارہ زخمی غزہ جنگ کے بعد انیس ہزار اسرائیلی فوجی نفسیاتی مریض بجلی کمپنیاں کرپشن میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے نمبرپر آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس 11 دسمبر کو طلب انکم اور سیلز ٹیکس نظام کی علیحدگی پر صنعتکاربرہم پاکستان میں کاروباری اعتماد گر گیا، غیرملکی سرمایہ کارمایوس نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں محمد سراج کی عدم شمولیت، بھارتی کپتان شبھمن گل نے خاموشی توڑ دی لاہور قلندرز نے کمندو مینڈس کو چھ کروڑ میں سائن کرلیا سری لنکا کیخلاف عمدہ کارکردگی، ہیسن نئے کھلاڑیوں سے خوش بھارتی بیٹر ویبھو سوریاونشی کی امپائر کو ٹکر، ویڈیو وائرل
پاکستان خبر

امریکی ناظم الامور کا اسٹیٹ بینک کا دورہ، جدید ٹیکنالوجی میں تعاون کی یقین دہانی

امریکی ناظم الامور کا اسٹیٹ بینک کا دورہ، جدید ٹیکنالوجی میں تعاون کی یقین دہانی

کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ امریکا پاکستانی اداروں کو جدید اور عالمی معیار کی ٹیکنالوجی سے منسلک کرنے کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔امریکی ناظم الامور نے کراچی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا دورہ کیا اور نئے کور بینکنگ نیٹ ورک کی تکمیل کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔امریکی سفارتخانے کے مطابق کروڑوں ڈالر مالیت کے اس منصوبے کے تحت جدید بینکنگ نیٹ ورک اور ڈیٹا سینٹر نصب کیا گیا ہے، جس کی تکمیل امریکی ٹیکنالوجی کمپنی سسکو نے کی ہے۔اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور سسکو کے کنٹری جنرل منیجر کاشف الحق نے مشترکہ انجینئرنگ ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔امریکی سفارتخانے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس پیچیدہ منصوبے کی تنصیب اور منتقلی کا عمل اسٹیٹ بینک کی معمول کی سرگرمیاں متاثر کیے بغیر مکمل کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق امریکی حکومت نے پاکستان میں نجی شعبے کے ساتھ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے محفوظ اور شفاف ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کے فروغ میں حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔امریکی سفارتخانے نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔