تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

امریکا ایران کشیدگی کے اثرات، ایشیائی مارکیٹس بھی دباؤ کا شکار

امریکا ایران کشیدگی کے اثرات، ایشیائی مارکیٹس بھی دباؤ کا شکار

کراچی( کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر شدید مندی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 2700 سے زائد پوائنٹس کمی کے بعد ایک لاکھ 79 ہزار 448 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔کاروباری دن کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ اختیار کیا گیا، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ بڑھ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 982 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 82 ہزار 241 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث ایشیا کی بڑی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا۔خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 8 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ جاپان کے نکی انڈیکس میں ڈھائی فیصد سے زیادہ گراوٹ دیکھی گئی۔چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 1.54 فیصد کمی ہوئی، جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی معمولی مندی کا رجحان برقرار رہا۔