لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے عراق کے کردستان خطے کو فراہم کی جانے والی فوجی امداد ختم کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق واشنگٹن اور کرد حکام کے درمیان موجود سکیورٹی معاہدہ ستمبر میں اپنی مدت مکمل کر رہا ہے، جبکہ امریکی محکمہ دفاع نے کرد قیادت کو آگاہ کردیا ہے کہ معاہدے میں توسیع کا امکان نہیں۔رپورٹس کے مطابق رواں سال کرد فورسز کو امریکا کی جانب سے تقریباً 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی فوجی معاونت فراہم کی گئی۔ تاہم واشنگٹن کی جانب سے امداد میں کمی کا عمل پہلے ہی شروع ہوچکا ہے اور یہ عراق میں امریکی فوجی کردار میں وسیع تر تبدیلی کا حصہ قرار دیا جارہا ہے۔کرد رہنماؤں نے امریکی معاونت ختم ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس فیصلے سے خطے میں طاقت کا خلا پیدا ہوسکتا ہے اور ایران کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
امریکا کا کردستان کو فوجی امداد بند کرنے کا فیصلہ، ایران کا اثر بڑھنے کا خدشہ
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں