تازہ ترین
محسن نقوی دی گئی ذمہ داری کے مطابق کام کرتے ہیں، ایاز صادق ضیاء الرحمٰن کے مالی گوشواروں میں بڑے تضادات، اثاثوں پر سوالات اٹھ گئے ملک میں کوئی سیاسی زلزلہ یا تبدیلی آنے کا امکان نہیں، رانا ثناء اللہ مرکزی مسلم لیگ کا مریم نواز کو قانونی نوٹس، 7 روز میں معافی کا مطالبہ سابق افغان عہدیدار پر قاتلانہ حملے میں طالبان انٹیلی جنس ملوث ہونے کا دعویٰ امریکا میں پروازوں کی معطلی نائن الیون جیسا واقعہ نہیں، وزیر داخلہ کی وضاحت ٹرمپ فی الحال ایران سے جنگ نہیں چاہتے، امریکی میڈیا کی رپورٹ امریکی وزیر خارجہ کی عالمی فوجداری عدالت پر تنقید، تسلیم نہ کیے گئے قوانین مسلط کرنے سے خبردار پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار تیزی، 100 انڈیکس 3987 پوائنٹس بڑھ گیا ٹڈاپ کا تجارتی معلومات تک رسائی بہتر بنانے کیلئے آگاہی سیشن منعقد پاکستان اور کویت کا اقتصادی تعاون، توانائی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق صنعتکار کیخلاف مقدمہ انتقامی کارروائی ہے، فوری واپس لیا جائے، طلعت محمود مصنوعی ذہانت اگلے 3 برس میں انسانیت کیلئے بڑا خطرہ بن سکتی ہے، سائنس دان کا انتباہ شمالی کوریا کے ہیکرز نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے 40 کروڑ ڈالر کی کرپٹو کرنسی چرا لی اے آئی کمپنیوں میں جاسوسی کے خدشات، سابق انٹیلی جنس افسران کی بھرتیاں بڑھ گئیں مائیکروسافٹ کی عالمی سروسز معطل، 74 ممالک میں دفتری نظام متاثر
پاکستان خبر

آبنائے ہرمز میں کشیدگی کا ذمہ دار امریکا ہے، ایران

آبنائے ہرمز میں کشیدگی کا ذمہ دار امریکا ہے، ایران

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا اور اسرائیل کی فوجی کارروائیوں اور امریکی بحری ناکہ بندی کو خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں بحری عدم تحفظ کی بنیادی وجہ قرار دے دیا ہے۔ایرانی نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق سلامتی کونسل میں ایران کے نمائندے نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جاری فوجی کارروائیوں اور امریکی بحری ناکہ بندی نے خطے میں سمندری سلامتی کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔ایرانی نمائندے کا کہنا تھا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں بحری عدم تحفظ کے اسباب کا جائزہ لیتے ہوئے واشنگٹن کے اقدامات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ امریکی پالیسیاں ہی موجودہ صورتحال کی بنیادی وجہ ہیں۔ایران نے یہ مؤقف ایسے وقت میں پیش کیا ہے جب خطے میں کشیدگی کے باعث بحری آمدورفت اور عالمی تیل کی ترسیل کو لاحق خطرات پر تشویش بڑھ رہی ہے۔