تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی موبیز کا پاکستان میں علاقائی دفتر قائم

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی موبیز کا پاکستان میں علاقائی دفتر قائم

کراچی( ویب ڈیسک) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی موبیز نے پاکستان میں اپنا علاقائی دفتر قائم کرلیا۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے موبیز کے نئے دفتر کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانی ملکیت کی حامل امریکا کے سلیکون ویلی میں قائم ٹیکنالوجی کمپنی ہے، جو مختلف ممالک میں بادلاتی خدمات، ڈیٹا، مصنوعی ذہانت اور سائبر تحفظ کے شعبوں میں سہولیات فراہم کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہنرمند نوجوان عالمی اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی منڈی میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جبکہ بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی پاکستان میں توسیع ملکی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ پاکستان کو علاقائی ٹیکنالوجی اور عالمی خدمات کا مرکز بنانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔چیئرمین نے بتایا کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کاروباری سہولت کیلئے شفافیت، رقمی نظام اور ضابطہ جاتی اصلاحات پر توجہ دے رہا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کاروباری اخراجات اور وقت کم کرنے کے ساتھ کارکردگی بہتر بنائی جاسکتی ہے۔ عالمی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے نوجوانوں کیلئے روزگار اور بین الاقوامی سطح پر کام کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے موبیز گلوبل کو کراچی دفتر کے آغاز پر مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ کمپنی پاکستان میں مزید کاروباری وسعت کیلئے مؤثر حکمت عملی اختیار کرے گی۔