تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

قومی اسکواڈ سے باہر ہونے پر عثمان طارق کا معنی خیز پیغام

قومی اسکواڈ سے باہر ہونے پر عثمان طارق کا معنی خیز پیغام

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستانی اسپنر عثمان طارق نے قومی ٹیم کے اسکواڈ میں جگہ نہ ملنے کے بعد سوشل میڈیا پر معنی خیز اور طنزیہ پیغام جاری کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور انگلینڈ و سری لنکا پر مشتمل ون ڈے سہ فریقی سیریز کیلئے ٹیموں کے اعلان کے بعد عثمان طارق نے انسٹاگرام پر پیغام شیئر کیا۔انہوں نے لکھا کہ عقلمندی کا سب سے مشکل امتحان اس وقت خاموش رہنا ہے جب انا انسان کو بولنے پر مجبور کررہی ہو۔29 سالہ عثمان طارق نے 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 6 میچز میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں اور وہ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کے سب سے کامیاب بولر رہے تھے۔تاہم انہیں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور آئندہ ون ڈے سہ فریقی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب سلمان علی آغا کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 9 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔