اولڈ ٹریفورڈ (سپورٹس ڈیسک)مانچسٹر سٹی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے درمیان پریمیئر لیگ میچ میں ایرلنگ ہالینڈ کے فیصلہ کن گول پر وی اے آر کے فیصلے کو ریفریوں کی تنظیم پرو ریف نے غلط قرار دے دیا۔اولڈ ٹریفورڈ میں اتوار کو ہونے والے مقابلے میں ہالینڈ نے 60ویں منٹ میں گیند جال میں پہنچائی، تاہم اسسٹنٹ ریفری نے آف سائیڈ قرار دے کر گول مسترد کردیا۔بعد ازاں وی اے آر جائزے میں ہالینڈ کو آن سائیڈ قرار دیتے ہوئے گول منظور کرلیا گیا، جس کے نتیجے میں مانچسٹر سٹی نے 0-1 سے میچ جیت لیا۔پرو ریف کے مطابق وی اے آر نے مانچسٹر سٹی کے کھلاڑی اینزو فرنانڈیز کی پوزیشن کے ممکنہ اثر کو نظر انداز کیا۔تنظیم کا کہنا ہے کہ فرنانڈیز آف سائیڈ پوزیشن میں موجود تھے اور گیند کو ہیڈ کرنے کی کوشش کر رہے تھے