تازہ ترین
اسرائیلی توسیع پسندی خطے کے بحرانوں کی بنیادی وجہ ہے، دفتر خارجہ پاکستان اور سوڈان میں سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے، حافظ نعیم مولانا فضل الرحمٰن کو حصہ نہ ملا، اسی لیے ناراض ہیں، فیصل کریم کنڈی امریکا ایران سمجھوتے میں اہم پیش رفت، قطر کا بڑا دعویٰ امریکا ایران کشیدگی کا سفارتی حل چاہتا ہے، قطری وزیراعظم جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے پر زور، ٹرمپ سے اختلافات نمایاں امریکی مسلم سینیٹر کی ایران جنگ پر کڑی تنقید، فیصلہ غلط قرار بجلی صارفین پر نیا بوجھ، فی یونٹ 2 روپے 37 پیسے اضافہ ایل پی جی کی شفاف نیلامی کا فیصلہ، میڈیا کے سامنے فروخت ہوگی ڈیجیٹل اصلاحات کے ثمرات، اکتوبر میں 5 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹرڈ پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 14.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا چیٹ جی پی ٹی میں تصاویر کو متحرک بنانے کی نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان سوئس سائنس دانوں کی انسولین کے بغیر شوگر قابو کرنے والی ڈیوائس تیار واٹس ایپ پر اب چیٹ کھولے بغیر پیغامات پڑھنا ممکن ہوگا، بلیو ٹِک بھی نہیں آئے گا گوگل میپس نئے شہر میں اترتے ہی صارفین کی رہنمائی کرے گا
پاکستان خبر

وقار یونس کا 36 سال پرانے ’گولڈن ڈک‘ واقعے پر دلچسپ تبصرہ

وقار یونس کا 36 سال پرانے ’گولڈن ڈک‘ واقعے پر دلچسپ تبصرہ

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وقار یونس نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو 1990ء میں پہلی ہی گیند پر آؤٹ کرنے کے واقعے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔وقار یونس نے حال ہی میں شبھنکر مشرا کے پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران 1990ء میں شارجہ میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ کی یادیں تازہ کیں، جس میں انہوں نے سدھو کو پہلی ہی گیند پر کلین بولڈ کردیا تھا۔36 سال پرانے واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ان کے خیال میں کپل شرما نے یہ بات سدھو کے ذہن میں بٹھا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سدھو کو انہوں نے واقعی شارجہ میں پہلی ہی گیند پر آؤٹ کیا تھا، لیکن کپل شرما نے اس قصے کو اتنا اچھالا کہ یہ مسلسل مذاق کا موضوع بن گیا۔وقار یونس نے سدھو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اب اس بات کو زیادہ سنجیدہ نہیں لینا چاہیے کیونکہ زندگی میں ایسا ہوتا رہتا ہے۔واضح رہے کہ یہ واقعہ 27 اپریل 1990ء کو شارجہ میں ہونے والے آسٹرل ایشیا کپ کے پاک بھارت مقابلے کا ہے۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 235 رنز بنائے تھے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارت کے 61 رنز پر منوج پربھاکر 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد سدھو میدان میں آئے، تاہم وقار یونس نے اپنی پہلی ہی گیند پر انہیں کلین بولڈ کردیا۔سدھو کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے، جسے کرکٹ کی اصطلاح میں ’گولڈن ڈک‘ کہا جاتا ہے۔ اس میچ میں وقار یونس نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پاکستان نے بھارت کو 26 رنز سے شکست دی تھی۔