تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

وسیم اکرم نے دلجیت دوسانجھ کو پسندیدہ پنجابی گلوکار قرار دے دیا

وسیم اکرم نے دلجیت دوسانجھ کو پسندیدہ پنجابی گلوکار قرار دے دیا

کراچی( شو بز ڈیسک)سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنا پسندیدہ پنجابی گلوکار قرار دیا ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں وسیم اکرم سے ان کے پسندیدہ پنجابی گلوکار کے بارے میں سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے فوراً دلجیت دوسانجھ کا نام لیا۔وسیم اکرم نے دلجیت کی موسیقی کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کے بڑے ستاروں میں شامل ہیں اور عالمی سطح پر ملنے والی کامیابی اور پذیرائی کے مستحق ہیں۔سابق کپتان کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے مثبت ردِعمل کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کی معروف شخصیات کے درمیان باہمی احترام کو سراہا۔دلجیت دوسانجھ گزشتہ برسوں کے دوران پنجابی موسیقی کے معروف فنکار سے عالمی سطح پر مقبول گلوکار اور تفریحی شخصیت بن چکے ہیں۔