تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

واٹس ایپ کے 4 نئے فیچرز، آئی پیڈ پر بھی براہِ راست اکاؤنٹ بنایا جا سکے گا

واٹس ایپ کے 4 نئے فیچرز، آئی پیڈ پر بھی براہِ راست اکاؤنٹ بنایا جا سکے گا

کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) واٹس ایپ نے صارفین کے لیے چار نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جن کا مقصد مختلف ڈیوائسز پر ایپ کے استعمال کو مزید آسان اور مؤثر بنانا ہے۔نئی اپ ڈیٹ کے تحت اب صارفین آئی پیڈ پر براہِ راست واٹس ایپ اکاؤنٹ بنا سکیں گے۔ اس کے لیے پہلے کسی موبائل فون سے اکاؤنٹ لنک کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ صارفین آئی پیڈ پر ہی رجسٹریشن مکمل کرکے فوری طور پر واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے۔کمپنی نے ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو کے لیے بھی نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں، جن کے ذریعے صارفین دورانِ ڈرائیونگ ہینڈز فری انداز میں واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے۔ان سہولیات کی بدولت صارفین پیغامات سننے اور ان کا جواب دینے، وائس کالز کرنے، کال ہسٹری دیکھنے اور گاڑی کی اسکرین سے اپنے پسندیدہ رابطوں تک آسانی سے رسائی حاصل کرنے کے قابل ہوں گے۔واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ نئے فیچرز کا مقصد صارفین کو مختلف ڈیوائسز پر زیادہ سہولت، بہتر رابطے اور محفوظ انداز میں پیغام رسانی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔