تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

واٹس ایپ کا فراڈ سے بچاؤ کیلئے نیا اسکام الرٹ متعارف

واٹس ایپ کا فراڈ سے بچاؤ کیلئے نیا اسکام الرٹ متعارف

کیلیفورنیا (ویب ڈیسک)واٹس ایپ نے صارفین کو ممکنہ فراڈ سے محفوظ رکھنے کے لیے نئے اسکام الرٹ فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے، جو فی الحال اینڈرائیڈ کے نئے آزمائشی ورژن میں پیش کیا گیا ہے۔ویب سائٹ وا بیٹا انفو کے مطابق اس فیچر کا مقصد نامعلوم رابطوں کی جانب سے بھیجے جانے والے ممکنہ فراڈ پیغامات کے بارے میں صارفین کو بروقت آگاہ کرنا ہے۔ ممکنہ خطرے کی صورت میں انتباہ براہ راست چیٹ میں ظاہر ہوگا، جس کے بعد صارف یہ فیصلہ کرسکے گا کہ پیغام بھیجنے والے کو بلاک اور رپورٹ کرنا ہے یا چیٹ پر اعتماد کرنا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ فیچر فراڈ کی کوشش کو خودکار طور پر نہیں روکے گا بلکہ صارف کو ممکنہ خطرے سے متعلق اضافی معلومات فراہم کرے گا تاکہ وہ خود مناسب فیصلہ کرسکے۔اسکام الرٹ فیچر اختیاری ہوگا اور پہلے سے فعال نہیں ہوگا۔ صارفین اسے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں واٹس ایپ کی ترتیبات کے اکاؤنٹس کے حصے میں جاکر فعال کرسکیں گے۔میٹا کے مطابق یہ فیچر ڈیوائس میں موجود مشین لرننگ ماڈل کے ذریعے ممکنہ فراڈ پیغامات کا تجزیہ کرے گا۔ اس دوران پیغامات کا مواد کمپنی کے سرورز پر منتقل نہیں کیا جائے گا، جس سے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ برقرار رہے گا۔یہ فیچر فی الحال آزمائشی مرحلے میں ہے، اس لیے تمام صارفین کے لیے اس کی باضابطہ دستیابی کی تاریخ ابھی واضح نہیں ہے۔