تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

واٹس ایپ کا نیا فیچر: آن لائن اور حالیہ ایکٹیو کانٹیکٹس ایک ہی جگہ دیکھنے کی سہولت

واٹس ایپ کا نیا فیچر: آن لائن اور حالیہ ایکٹیو کانٹیکٹس ایک ہی جگہ دیکھنے کی سہولت

 لاہور( ویب ڈیسک)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ آئی فون صارفین کے لیے ایک نیا فیچر تیار کر رہی ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے آن لائن اور حال ہی میں ایکٹیو کانٹیکٹس ایک ہی جگہ دیکھ سکیں گے۔واٹس ایپ بِیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر ایک نئے “کانٹیکٹس حب” کی صورت میں متعارف کرایا جائے گا، جس میں صارفین کو مختلف کیٹیگریز میں کانٹیکٹس دکھائی دیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ سسٹم میں کسی بھی شخص کا آن لائن اسٹیٹس دیکھنے کے لیے ہر چیٹ الگ سے کھولنی پڑتی ہے، تاہم نئے فیچر کے بعد یہ معلومات ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گی۔نئے ڈیزائن کے مطابق سب سے اوپر فیورٹ کانٹیکٹس دکھائے جائیں گے، اس کے بعد آن لائن موجود افراد اور پھر حال ہی میں ایکٹیو رہنے والے صارفین کی فہرست نظر آئے گی۔رپورٹ کے مطابق یہ نیا سیکشن واٹس ایپ کی سیٹنگز میں شامل ہوگا، تاہم پرائیویسی کے موجودہ اصول برقرار رہیں گے، یعنی صرف وہی صارف دوسروں کا اسٹیٹس دیکھ سکیں گے جنہوں نے خود بھی اپنی پرائیویسی اجازت فعال کر رکھی ہو۔