تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ 20 اگست سے کراچی میں شروع ہوگا

ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ 20 اگست سے کراچی میں شروع ہوگا

لاہور( سپورٹس ڈیسک) ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ 20 اگست سے کراچی میں شروع ہوگا، جو 4 ستمبر تک جاری رہے گا۔ایونٹ میں پانچ ٹیمیں کانکررز، چیلنجرز، سٹرائیکرز، اسٹارز اور انونسیبلز حصہ لیں گی، جبکہ کراچی کے دو مختلف میدانوں میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں 75 انڈر 19 خواتین کرکٹرز شرکت کریں گی۔فضا فیاض، کومل خان، سمیع افسر، رویل فرحان اور ضوفشاں ایاز پانچوں ٹیموں کی قیادت کریں گی۔ٹورنامنٹ کے ابتدائی 10 میچز 30 اوورز کے ہوں گے، جبکہ آخری 10 مقابلے اور فائنل ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔ہر ٹیم 8 میچز کھیلے گی اور پوائنٹس ٹیبل کی سرفہرست دو ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔ فاتح ٹیم کو 10 لاکھ روپے جبکہ رنرز اپ کو 7 لاکھ 50 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ٹورنامنٹ پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کی ایشیا کپ اور انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاریوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔