لاہور ( سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2027 کے ٹکٹوں کیلئے ٹکٹ بیلٹ کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا۔ شائقین 21 نومبر تک ٹکٹ بیلٹ میں شامل ہوکر ورلڈکپ کے تمام میچز کیلئے درخواست دے سکیں گے، جبکہ ایک میچ کیلئے زیادہ سے زیادہ چار ٹکٹ مانگے جاسکیں گے۔ آئی سی سی کے مطابق ٹکٹ بیلٹ میں شرکت کیلئے کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔