تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

غلط شناخت، اداکارہ انترا بینرجی پر حملے کا جھوٹا الزام

غلط شناخت، اداکارہ انترا بینرجی پر حملے کا جھوٹا الزام

ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی اداکارہ انترا بینرجی غلط شناخت کے باعث سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جعلی خبر کا نشانہ بن گئیں، جس میں ان پر ٹرین میں ریلوے پروٹیکشن فورس کے اہلکار پر بلیڈ سے حملہ کرنے اور گرفتاری کا الزام عائد کیا گیا تھا۔اداکارہ کے مطابق انہیں اتوار کی صبح جم جاتے ہوئے اس خبر کے بارے میں پہلی کال موصول ہوئی، جس کے بعد دن بھر میں 400 سے زائد فون کالز آئیں۔ وہ مسلسل اپنے اہل خانہ اور دیگر جاننے والوں کو وضاحت دیتی رہیں کہ خبر میں جس خاتون کا ذکر ہے، وہ نہیں ہیں۔انترا نے بتایا کہ ایک آن لائن خبر میں صبح ان کا نام استعمال کیا گیا، جبکہ رات تک یہی خبر ان کی تصویر اور نام کے ساتھ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے لگی۔دراصل یہ معاملہ انترا سوہَم بینرجی نامی ایک دوسری خاتون سے متعلق تھا، جنہیں 12 اگست کو مبینہ طور پر ٹرین میں ریلوے پولیس اہلکاروں سے جھگڑے اور بعدازاں بلیڈ سے حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا۔اداکارہ کے مطابق ایف آئی آر کی جانچ کے دوران واضح ہوا کہ دونوں خواتین کے نام اور دیگر کوائف مختلف ہیں۔ مبینہ ملزمہ کے والد کا نام سوہَم ہے جبکہ اداکارہ کے والد کا نام سبرتا بینرجی ہے، اسی طرح ملزمہ کا پتہ تھانے کا درج ہے جبکہ اداکارہ جوگیشوری، اندھیری ویسٹ میں مقیم ہیں۔انترا بینرجی نے سوال اٹھایا کہ مناسب تصدیق کے بغیر کسی شخص کی تصویر اور نام کو کسی خبر کے ساتھ کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔