تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

یائر گولن کی نیتن یاہو پر تنقید، فوجیوں کو خطرات کا ذمہ دار قرار دے دیا

یائر گولن کی نیتن یاہو پر تنقید، فوجیوں کو خطرات کا ذمہ دار قرار دے دیا

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر گولن نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی حکومت کے فیصلوں کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹس پارٹی کے سربراہ یائر گولن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ نیتن یاہو کی پالیسیاں، جن میں انتہائی مذہبی یہودیوں کو فوجی سروس سے استثنیٰ دینا بھی شامل ہے، اسرائیلی فوجیوں پر اضافی بوجھ ڈال رہی ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ نیتن یاہو، بیزلیل سموٹریچ اور بین گویر کی حکومت مقبوضہ مغربی کنارے میں تعینات اسرائیلی فوجیوں کو مناسب تحفظ فراہم نہیں کر رہی۔یائر گولن نے کہا کہ نیتن یاہو کی حکومت کو آئندہ انتخابات میں تبدیل کرنے کے لیے وہ میدان میں آ رہے ہیں۔انہوں نے ایک اور بیان میں خبردار کیا کہ موجودہ حکومتی پالیسیاں مقبوضہ مغربی کنارے کی صورتحال کو مزید خراب کر رہی ہیں، جو اسرائیل کی سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔