لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بطور کرکٹر محمد رضوان کے ساتھ ہیں، تاہم اس معاملے پر احتیاط سے بات کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ کوئی بھی کھلاڑی پاکستان کرکٹ بورڈ سے بڑا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ این سی سی آئی اے ایک معتبر ادارہ ہے اس لیے رضوان کو قانونی عمل کی پیروی کرنی چاہئے۔