تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

یوٹیوب شارٹس میں بڑا اپ ڈیٹ، تصاویر پر مبنی اسٹوریز شیئر کرنا ممکن

یوٹیوب شارٹس میں بڑا اپ ڈیٹ، تصاویر پر مبنی اسٹوریز شیئر کرنا ممکن

کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) یوٹیوب نے اپنے شارٹس پلیٹ فارم میں نئے فیچرز متعارف کروا دیے ہیں جن کے ذریعے صارفین اب تصاویر پر مبنی مواد بھی آسانی سے تخلیق اور شیئر کر سکیں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان نئے فیچرز کا مقصد صارفین کو ویڈیوز کے ساتھ ساتھ تصویری اسٹوریز بنانے اور انہیں شارٹس فیڈ میں شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے، تاکہ مواد کی تخلیق مزید آسان اور متنوع ہو سکے۔رپورٹس کے مطابق نئے فیچر کے تحت صارفین 10 تصاویر پر مشتمل سلائیڈ شو طرز کی پوسٹس تیار کر سکیں گے۔ ان تصاویر پر ٹیکسٹ شامل کرنے کے علاوہ 15 سیکنڈ تک کا بیک گراؤنڈ میوزک بھی شامل کیا جا سکے گا، جس سے بغیر مکمل ویڈیو ایڈیٹنگ کے بھی پرکشش مواد بنانا ممکن ہوگا۔یوٹیوب حکام کے مطابق اس تبدیلی کا بنیادی مقصد شارٹس پلیٹ فارم پر صارفین کو زیادہ آسان اور تخلیقی طریقے سے مواد شیئر کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔یہ فیچر بعض حوالوں سے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کے تصویری پوسٹس فارمیٹ سے مشابہت رکھتا ہے، جہاں اس نوعیت کا مواد پہلے ہی خاصی مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔اس کے علاوہ یوٹیوب نے شارٹس کے انٹرفیس میں بھی کئی نئی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ ان میں "کلئیر اسکرین موڈ" شامل ہے، جس کے ذریعے ویڈیو دیکھتے وقت آئیکونز اور ٹیکسٹ عارضی طور پر چھپ جاتے ہیں تاکہ توجہ مکمل طور پر ویڈیو پر مرکوز رہے۔مزید یہ کہ صارفین اب شارٹس ویڈیوز کو دوگنی رفتار (2x) سے بھی دیکھ سکیں گے۔ لائیک بٹن میں بھی تبدیلی کرتے ہوئے تھمبز اپ کی جگہ ہارٹ آئیکون متعارف کرایا جا رہا ہے۔کمپنی نے ڈس لائیک بٹن کو ہٹانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس کے بجائے اب "Not Interested" اور "Don’t Recommend This Channel" جیسے نئے آپشنز فراہم کیے جائیں گے تاکہ صارفین اپنے دیکھنے کے تجربے کو بہتر انداز میں کنٹرول کر سکیں۔