تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

یمنیٰ زیدی طیارے میں جذباتی ہوگئیں، گھر سے دوری پر آنکھیں نم

یمنیٰ زیدی طیارے میں جذباتی ہوگئیں، گھر سے دوری پر آنکھیں نم

کراچی( شو بز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کام کے سلسلے میں گھر اور اہلِ خانہ سے دور ہونے کے جذباتی لمحات کی ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں دکھایا کہ وہ طیارے میں بیٹھی ہیں اور ان کی آنکھوں میں آنسو ہیں، تاہم چہرے پر ہلکی مسکراہٹ بھی نظر آ رہی ہے۔یمنیٰ زیدی نے بتایا کہ شوبز سے وابستہ ہوئے کئی برس گزرنے کے باوجود کام کیلئے گھر سے روانہ ہوتے وقت ان کی آنکھیں آج بھی نم ہوجاتی ہیں۔ ان کے مطابق پروازوں اور آنسوؤں کا برسوں پرانا تعلق ہے۔اداکارہ نے کہا کہ خاندان سے دور ہوکر دنیا کا سامنا کرنا اور تمام معاملات سنبھالنا جذباتی مرحلہ ہوتا ہے۔ اگرچہ وہ ان آنسوؤں کی عادی ہوچکی ہیں، لیکن اب عجیب طور پر انہیں یہ جذبات بھی اچھے لگنے لگے ہیں کیونکہ زندگی انسان کی استاد ہے۔یمنیٰ زیدی نے 2012 میں صبا قمر کے ساتھ ڈراما ’’تھکن‘‘ سے اداکاری کا آغاز کیا تھا اور بعدازاں متعدد مقبول ڈراموں میں کام کرکے پاکستانی ٹیلی ویژن کی نمایاں اداکاراؤں میں شامل ہوگئیں۔