تازہ ترین
جنگلاتی آگ بجھانے کیلئے خودکار ڈرونز کی آزمائش پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر
پاکستان خبر

زینب راجہ کی فہد شیخ پر تنقید، رویے پر سوال اٹھا دیے

زینب راجہ کی فہد شیخ پر تنقید، رویے پر سوال اٹھا دیے

کراچی( شوبز ڈیسک)اداکارہ زینب راجہ نے اداکار فہد شیخ کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مذاق کے نام پر اکثر ساتھی فنکاروں کو غیر آرام دہ صورتحال کا سامنا کرواتے تھے۔زینب راجہ کا ایک تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے ایک ڈرامے میں فہد شیخ کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کا ذکر کیا۔اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نے فہد شیخ کے ساتھ کام کیا ہے اور وہ مذاق کے نام پر لوگوں کو بے آرام محسوس کرواتے تھے۔زینب راجہ نے سینئر اداکار اور مصنف سید محمد احمد سے متعلق حالیہ معاملے پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ محمد احمد صاحب کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ دل دکھانے والا اور شرمناک ہے، وہ تصور بھی نہیں کر سکتیں کہ کوئی کسی کے والدین کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کرے، خاص طور پر ایک ایسے اچھے انسان کے ساتھ۔واضح رہے کہ سید محمد احمد نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ایک نوجوان مرکزی اداکار نے شوٹنگ کے دوران ان کی شکل، گنج پن اور اداکاری کا مذاق اڑایا۔اگرچہ انہوں نے اداکار کا نام ظاہر نہیں کیا، تاہم ایک مبینہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔