تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

ذاکر خان نے بیماری کی افواہیں مسترد کردیں، وقفے کی وجہ بتادی

ذاکر خان نے بیماری کی افواہیں مسترد کردیں، وقفے کی وجہ بتادی

ممبئی( شوبز ڈیسک)بھارت کے نامور مزاحیہ فنکار ذاکر خان نے سماجی رابطوں کی ویب گاہوں پر گردش کرنے والی اپنی صحت سے متعلق افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے اسٹیج سے طویل وقفہ لینے کی اصل وجہ بیان کردی۔مشہور اسٹیج مزاح نگار نے شوز سے وقفہ لینے کے اعلان کے بعد اپنی طبیعت کے بارے میں پھیلائی جانے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ انہیں کوئی سنگین عارضہ لاحق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طبیعت معمولی خراب ہے مگر تشویش کی کوئی بات نہیں۔ایک تقریب کے دوران اٹھتیس سالہ فنکار نے مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سماجی رابطوں پر جو کچھ پڑھا جا رہا ہے وہ درست نہیں۔ انہوں نے اس تاثر کو بھی غلط قرار دیا کہ وہ کسی انتہائی سنگین مرحلے میں ہیں۔ذاکر خان نے مزید کہا کہ گزشتہ چھ برس سے تحریر کا کام بے حد بڑھ گیا تھا جس کے باعث وہ اسے مناسب انداز میں مکمل نہیں کر پا رہے تھے، اسی وجہ سے انہوں نے اسٹیج سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ کیا۔