تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

سوزین ہریتھک کی طلاق پر زید خان کا دو ٹوک مؤقف سامنے آ گیا

سوزین ہریتھک کی طلاق پر زید خان کا دو ٹوک مؤقف سامنے آ گیا

ممبئی( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار زید خان نے اپنی بہن سوزین خان اور ہریتھک روشن کی طلاق کے چودہ سال بعد کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رشتہ بننے کے لیے نہیں تھا۔ایک حالیہ انٹرویو میں زید خان نے بتایا کہ دونوں خاندانوں نے بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوزین اور ہریتھک کو علیحدگی کے بعد اپنی اپنی خوشی تلاش کرنے کی آزادی دی۔ ان کے مطابق اختلافات کے ساتھ زبردستی ایک ساتھ رہنے کے بجائے علیحدگی کا فیصلہ بہتر ثابت ہوا۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی تعلق کو زبردستی برقرار رکھنے کی کوشش کی جائے تو دونوں افراد تکلیف میں رہتے ہیں، اس لیے بہتر یہی ہے کہ حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے آگے بڑھا جائے۔زید خان کا مزید کہنا تھا کہ طلاق کے بعد بچوں کی پرورش اور ان کی بہتر تربیت سب سے اہم ذمہ داری بن جاتی ہے، اور دونوں خاندانوں نے اسی پہلو پر توجہ دی۔انہوں نے کہا کہ اب یہ باب ختم ہو چکا ہے اور سب کو اپنی زندگی میں آگے بڑھ کر اپنی خوشیوں کی تلاش کرنی چاہیے۔