تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

زیارت شہداء معاملہ: بلوچستان حکومت اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ طے

زیارت شہداء معاملہ: بلوچستان حکومت اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ طے

کوئٹہ ( پاکستان خبر) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی مفاہمتی کوششیں کامیاب ہوگئیں، بلوچستان حکومت، شہدائے زیارت کے لواحقین اور دھرنا کمیٹی کے درمیان مذاکرات کے بعد اتفاق رائے ہو گیا۔دھرنا کمیٹی کے رکن نصر اللہ زیرے کے مطابق مذاکرات کے مسودے پر تمام فریقین نے اتفاق کیا، جس کے بعد حکومت، لواحقین اور دھرنا کمیٹی نے معاہدے پر دستخط کر دیے۔معاہدے کے تحت زیارت واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق مشترکہ اجلاس بھی منعقد ہوگا، جس میں اپوزیشن اور شہداء کے لواحقین شریک ہوں گے۔معاہدے کے مطابق شہدائے زیارت کو سرکاری پالیسی کے تحت شہید قرار دیا جائے گا، لواحقین کو مالی معاونت، کفالت اور بچوں کی تعلیم کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ شہداء کے نام پر سرکاری عمارتیں بھی منسوب کی جائیں گی۔عوامی ریونیو سے متعلق تحفظات کے حل کے لیے وزیر ریونیو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شہداء کے خاندانوں کی دیکھ بھال حکومت کی ذمہ داری ہے، جبکہ پاک فوج، ایف سی اور پولیس کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔