کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و ماڈل زویا ناصر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اٹھائیس سال کی عمر میں ایک بڑا جوکھم اٹھاتے ہوئے اپنے کامیاب سیلون کا کاروبار ترک کیا اور غیر یقینی صورتحال کے باوجود شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا۔ ان کے اس فیصلے پر قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے مخالفت کی، تاہم صرف ان کی بہن نے حوصلہ افزائی کی، اور اب وہ اپنے اس منفرد فیصلے پر فخر محسوس کرتی ہیں۔