تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

انڈونیشیا میں 7.7 شدت کے زلزلے سے 20 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں 7.7 شدت کے زلزلے سے 20 افراد ہلاک

انڈونیشیا( مانیٹرنگ ڈیسک)انڈونیشیا کے ساحل کے قریب 7.7 شدت کے شدید زلزلے کے بعد مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلہ ہفتے کی صبح مقامی وقت کے مطابق 4 بج کر 58 منٹ پر تقریباً 35 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، جس کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد انڈونیشیا کی جیو فزکس ایجنسی نے ابتدائی طور پر سونامی کی وارننگ جاری کی، تاہم تقریباً 3 گھنٹے بعد یہ انتباہ واپس لے لیا گیا۔انڈونیشی حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں مختلف حادثات کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔دوسری جانب آسٹریلیا کے سونامی وارننگ سینٹر نے واضح کیا ہے کہ سمندر میں آنے والے اس زلزلے کے باعث آسٹریلوی سرزمین، جزائر یا علاقوں کو سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔