تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

اردو غزل کا روشن باب اختتام پذیر، بشیر بدر 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

اردو غزل کا روشن باب اختتام پذیر، بشیر بدر 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

بھوپال( شو بز ڈیسک)اردو ادب کے نامور شاعر بشیر بدر 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال سے اردو شاعری کا ایک درخشاں عہد اپنے اختتام کو پہنچ گیا اور ادبی دنیا ایک معتبر آواز سے محروم ہو گئی۔بشیر بدر جدید اردو غزل کے نمایاں اور مقبول شعرا میں شمار ہوتے تھے۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ کئی برسوں سے صاحبِ فراش زندگی گزار رہے تھے۔ ان کا انتقال بھوپال میں ہوا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق وہ کافی عرصے سے دماغی عارضے میں مبتلا تھے۔ اپنی شاعری میں انہوں نے محبت، جدائی، تنہائی، ہجرت اور انسانی احساسات کو نہایت سادہ مگر دلنشین انداز میں بیان کیا، جس کے باعث انہیں برصغیر سمیت دنیا بھر میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی۔بشیر بدر کی شاعری عام قاری اور ادبی حلقوں دونوں میں یکساں پسند کی جاتی تھی۔ ان کے متعدد اشعار زبان زدِ عام ہوئے اور آج بھی مشاعروں، ادبی نشستوں اور سماجی رابطوں کے مختلف ذرائع پر کثرت سے دہرائے جاتے ہیں۔ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں بھارتی حکومت نے انہیں پدم شری سے بھی نوازا تھا۔ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد دنیا بھر کے ادبی اور شعری حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ مداح اور اہلِ قلم انہیں خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔