تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

متعدد خطرناک اسٹاکرز کا سامنا رہا جس سے اعتماد متاثر ہوا،اداکارہ کنزہ ہاشمی کا انکشاف

متعدد خطرناک اسٹاکرز کا سامنا رہا جس سے اعتماد متاثر ہوا،اداکارہ کنزہ ہاشمی کا انکشاف

 کراچی ( شوبز ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک نہیں بلکہ متعدد خطرناک اسٹاکرز کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد ان کے لیے دوسروں پر اعتماد کرنا مشکل ہو گیا۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کنزہ ہاشمی نے بتایا کہ بیرونِ ملک موجود ایک شخص ان کا جنونی مداح تھا، جس نے ان کے گھر کے ملازمین کو پیسے دے کر اپنے ساتھ ملا لیا تھا۔اداکارہ کے مطابق ان کے گھر کا عملہ سات سال سے ان کے ساتھ کام کر رہا تھا، تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ وہ ان کے گھر کی نجی تصاویر، ذاتی اشیاء اور یہاں تک کہ ادویات کی تصاویر بھی خفیہ طور پر اس شخص کو بھیج رہے تھے۔کنزہ ہاشمی نے کہا کہ جب انہیں اس حقیقت کا علم ہوا تو وہ شدید صدمے میں چلی گئیں، اور اس واقعے کے بعد لوگوں پر اعتماد کرنا ان کے لیے انتہائی مشکل ہو گیا۔انہوں نے ایک اور خوفناک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک دوسرا اسٹاکر ان کے ڈرامے کے سیٹ تک پہنچ گیا تھا، اور بعد میں ان کے گھر بھی آ گیا، تاہم اپارٹمنٹ نمبر معلوم نہ ہونے کی وجہ سے وہ ان تک رسائی حاصل نہ کر سکا۔اداکارہ کے مطابق اس شخص سے بچنے کے لیے انہیں سیٹ پر موجود عملے کی مدد لینا پڑی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے حالات بہت پریشان کن ہوتے ہیں کیونکہ متاثرہ شخص اکثر خود کو بے بس محسوس کرتا ہے۔کنزہ ہاشمی نے مزید کہا کہ مشہور شخصیات کو اس نوعیت کے رویوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن کئی بار ایسے معاملات میں باقاعدہ شکایت درج کروانا یا قانونی کارروائی کرنا بھی آسان نہیں ہوتا۔