تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

افغان عوام طالبان کے فیصلوں کی حمایت نہیں کرتے ، اقوام متحدہ میں افغان مندوب کا بیان

افغان عوام طالبان کے فیصلوں کی حمایت نہیں کرتے ، اقوام متحدہ میں افغان مندوب کا بیان

 کابل( مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں قائم طالبان حکومت کے حالیہ اقدامات کو سرکاری قوانین کا درجہ دینے کے حوالے سے تنازع سامنے آ گیا ہے۔اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل مندوب نصیر احمد اندیشہ نے واضح کیا ہے کہ طالبان حکومت کے احکامات کو نہ تو افغانستان کے سرکاری قوانین کے طور پر تسلیم کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی انہیں عوام کی مرضی کی نمائندگی قرار دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان عوام طالبان کے فیصلوں کی حمایت نہیں کرتے اور موجودہ پالیسیاں عوامی خواہشات کی عکاسی نہیں کرتیں۔مندوب کے مطابق افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان پالیسیوں کے خلاف عوامی ردعمل اور احتجاج بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں یہ مؤقف اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ طالبان حکومت کو بین الاقوامی سطح پر قانونی حیثیت دلوانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو رہیں، جبکہ ان کے فیصلے زیادہ تر مخصوص نظریاتی سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔