تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

احد رضا میر کا محبت کے بارے میں منفرد مؤقف

احد رضا میر کا محبت کے بارے میں منفرد مؤقف

کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکار احد رضا میر نے دوسری بار محبت کرنے کے تصور پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے نزدیک انسان کو محبت صرف ایک بار ہوتی ہے۔نئے ڈرامہ سیریل ’ایک محبت اور‘ میں ہارون ملک کا کردار ادا کرنے والے احد رضا میر نے ساتھی اداکارہ مایا علی کے ہمراہ ایک پروموشنل انٹرویو میں گفتگو کی، جہاں انہوں نے محبت اور رشتوں سے متعلق اپنے خیالات بیان کیے۔احد رضا میر کا کہنا تھا کہ وہ بار بار محبت میں پڑنے کے نظریے پر یقین نہیں رکھتے اور ان کے خیال میں حقیقی محبت زندگی میں ایک ہی بار ہوتی ہے۔اس موقع پر مایا علی نے ان کی رائے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ ضروری نہیں کہ پہلی محبت ہی کامیاب یا درست ہو، انسان سے غلطی بھی ہو سکتی ہے اور اسے زندگی میں دوبارہ سچی محبت بھی مل سکتی ہے۔