تازہ ترین
اسرائیلی توسیع پسندی خطے کے بحرانوں کی بنیادی وجہ ہے، دفتر خارجہ پاکستان اور سوڈان میں سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے، حافظ نعیم مولانا فضل الرحمٰن کو حصہ نہ ملا، اسی لیے ناراض ہیں، فیصل کریم کنڈی امریکا ایران سمجھوتے میں اہم پیش رفت، قطر کا بڑا دعویٰ امریکا ایران کشیدگی کا سفارتی حل چاہتا ہے، قطری وزیراعظم جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے پر زور، ٹرمپ سے اختلافات نمایاں امریکی مسلم سینیٹر کی ایران جنگ پر کڑی تنقید، فیصلہ غلط قرار بجلی صارفین پر نیا بوجھ، فی یونٹ 2 روپے 37 پیسے اضافہ ایل پی جی کی شفاف نیلامی کا فیصلہ، میڈیا کے سامنے فروخت ہوگی ڈیجیٹل اصلاحات کے ثمرات، اکتوبر میں 5 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹرڈ پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 14.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا چیٹ جی پی ٹی میں تصاویر کو متحرک بنانے کی نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان سوئس سائنس دانوں کی انسولین کے بغیر شوگر قابو کرنے والی ڈیوائس تیار واٹس ایپ پر اب چیٹ کھولے بغیر پیغامات پڑھنا ممکن ہوگا، بلیو ٹِک بھی نہیں آئے گا گوگل میپس نئے شہر میں اترتے ہی صارفین کی رہنمائی کرے گا
پاکستان خبر

ایشوریا رائے کی 53ویں سالگرہ، خوبصورتی اور فٹنس کا راز بھی سامنے آگیا

ایشوریا رائے کی 53ویں سالگرہ، خوبصورتی اور فٹنس کا راز بھی سامنے آگیا

ممبئی (شو بز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن آج یکم نومبر کو اپنی 53ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ خوبصورتی اور فٹنس کے باعث مداحوں میں مقبول اداکارہ کی روزمرہ خوراک اور صحت برقرار رکھنے کے معمولات بھی خاص توجہ کا مرکز ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا رائے کسی سخت ڈائٹ پلان کی پابند نہیں بلکہ سادہ اور گھر کے تیار کردہ کھانوں کو ترجیح دیتی ہیں۔ ان کی خوراک میں دال، چپاتی، سبزیاں اور پھل شامل ہیں، جبکہ وہ جنک فوڈ اور زیادہ چکنائی والی اشیا سے گریز کرتی ہیں۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ دن کا آغاز نیم گرم پانی میں شہد اور لیموں ملا کر کرتی ہیں اور ناشتہ کبھی نہیں چھوڑتیں۔ صبح کے کھانے میں براؤن بریڈ ٹوسٹ اور دلیہ استعمال کرتی ہیں، جبکہ پروٹین اور فائبر سے بھرپور غذاؤں کو بھی اہمیت دیتی ہیں۔دوپہر کے کھانے میں دال، چپاتی اور اُبلی ہوئی سبزیاں ان کی پسندیدہ غذاؤں میں شامل ہیں۔ وہ تلی ہوئی اور زیادہ تیل والی اشیا کے بجائے گھریلو کھانا کھاتی ہیں اور رات کا کھانا بھی ہلکا رکھتی ہیں۔ ماضی کی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے رات کے کھانے میں گرل کی ہوئی مچھلی اور براؤن چاول شامل ہوتے ہیں۔کھانے کے درمیان بھوک لگنے پر وہ موسمی پھل اور خشک میوہ جات استعمال کرتی ہیں، جبکہ دن بھر مناسب مقدار میں پانی پینے کا بھی خیال رکھتی ہیں۔فٹنس برقرار رکھنے کے لیے ایشوریا جسمانی سرگرمیوں کو اہمیت دیتی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق وہ سخت جم ورزش کے مقابلے میں یوگا کو زیادہ پسند کرتی ہیں۔