تازہ ترین
دہشت گردی پر بات ہوگی مگر شواہد کے ساتھ، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب نئے سال کے آغاز میں نئے صوبوں کا معاملہ حل ہوجائے گا، خواجہ آصف نئے صوبوں کی مخالفت کرنے والے شہری علاقوں کو خون میں نہلانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، مصطفیٰ کمال مخالفین حسد کے بجائے وزیراعلیٰ کے منصوبوں کا مقابلہ کریں، مریم اورنگزیب چین کا دوسرا بڑا کروز شپ پہلے تجارتی سفر پر روانہ ہوگیا یورپ میں مہنگائی اور رہائشی بحران کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ٹرمپ کے ہمشکل کی کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے مزاحیہ نوک جھونک وائرل امریکا شرائط پوری کرے تو آبنائے ہرمز دو گھنٹے میں کھل سکتی ہے، ایران ایف بی آر کے سیلز اور انکم ٹیکس نظام الگ کرنے کا فیصلہ مسترد ایک کمپنی کے تین مختلف مالیاتی گوشوارے، آڈٹ نظام کی تحقیقات کا حکم سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد 7800 روپے کا بڑا اضافہ پیٹرولیم ڈیلرز کا ماہانہ قیمتوں کا نظام بحال کرنے کیلئے حکومت کو 15 روز کی مہلت مچل اور فلپس کی مزاحمت، ویلنگٹن ٹیسٹ ڈرا، بھارت کو دھچکا رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے ہرا دیا بھارت کے خلاف شاندار فتح کا کریڈٹ بیٹرز اور بولرز کو جاتا ہے، عبدالصمد نسیم شاہ کی عمدہ بولنگ، ایم آئی ایمریٹس نے ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دے دی
پاکستان خبر

معروف اداکار اور صحافی بابر عباس خان المعروف بابر ٹونی انتقال کر گئے

معروف اداکار اور صحافی بابر عباس خان المعروف بابر ٹونی انتقال کر گئے

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ صحافی اور اداکار بابر عباس خان المعروف بابر ٹونی انتقال کر گئے۔اداکار یاسر حسین نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بابر ٹونی کے انتقال کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اس سے زیادہ افسوس ناک صبح کیا ہوگی جب معلوم ہو کہ آپ کا دوست اس دنیا سے رخصت ہوگیا ہے۔یاسر حسین نے بابر ٹونی کے انتقال سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔واضح رہے کہ بابر ٹونی نے اپنے پیشہ ورانہ سفر کا باقاعدہ آغاز 1988ء سے 1991ء تک آزاد حیثیت میں کام کرتے ہوئے کیا تھا۔ اس کے بعد 1991ء میں وہ ایک نجی تشہیری ادارے سے بطور معاون تخلیقی ڈائریکٹر وابستہ ہوگئے۔بعدازاں انہوں نے اداکاری کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور ایک ایرانی ہدایت کار کی مختصر فلم میں بھی کام کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے 13 اقساط پر مشتمل ڈراما سیریل ’ایک دفعہ کا ذکر ہے‘ بھی تحریر کیا، جو پاکستان ٹیلی وژن سے نشر ہوا تھا۔