تازہ ترین
دہشت گردی پر بات ہوگی مگر شواہد کے ساتھ، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب نئے سال کے آغاز میں نئے صوبوں کا معاملہ حل ہوجائے گا، خواجہ آصف نئے صوبوں کی مخالفت کرنے والے شہری علاقوں کو خون میں نہلانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، مصطفیٰ کمال مخالفین حسد کے بجائے وزیراعلیٰ کے منصوبوں کا مقابلہ کریں، مریم اورنگزیب چین کا دوسرا بڑا کروز شپ پہلے تجارتی سفر پر روانہ ہوگیا یورپ میں مہنگائی اور رہائشی بحران کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ٹرمپ کے ہمشکل کی کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے مزاحیہ نوک جھونک وائرل امریکا شرائط پوری کرے تو آبنائے ہرمز دو گھنٹے میں کھل سکتی ہے، ایران ایف بی آر کے سیلز اور انکم ٹیکس نظام الگ کرنے کا فیصلہ مسترد ایک کمپنی کے تین مختلف مالیاتی گوشوارے، آڈٹ نظام کی تحقیقات کا حکم سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد 7800 روپے کا بڑا اضافہ پیٹرولیم ڈیلرز کا ماہانہ قیمتوں کا نظام بحال کرنے کیلئے حکومت کو 15 روز کی مہلت مچل اور فلپس کی مزاحمت، ویلنگٹن ٹیسٹ ڈرا، بھارت کو دھچکا رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے ہرا دیا بھارت کے خلاف شاندار فتح کا کریڈٹ بیٹرز اور بولرز کو جاتا ہے، عبدالصمد نسیم شاہ کی عمدہ بولنگ، ایم آئی ایمریٹس نے ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دے دی
پاکستان خبر

نیویارک میں ’چینی جاسوس‘ بننے کا انوکھا مقابلہ، ویڈیوز وائرل

نیویارک میں ’چینی جاسوس‘ بننے کا انوکھا مقابلہ، ویڈیوز وائرل

نیویارک( شو بز ڈیسک) امریکی شہر نیویارک میں ’چینی جاسوس‘ کا روپ دھارنے کے منفرد مقابلے نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 21 نومبر کو نیویارک کے واشنگٹن اسکوائر پارک میں ’’چائنیز اسپائی لک الائیک مقابلے‘‘ کے نام سے تقریب منعقد ہوئی، جس میں تقریباً 10 خواتین نے حصہ لیا۔مقابلے میں شریک خواتین نے جاسوسوں جیسا لباس پہن کر خفیہ معلومات چرانے کی فرضی اداکاری کی، جبکہ ایک شخص نے معروف ٹیکنالوجی شخصیت جینسن ہوانگ کا روپ بھی دھارا۔مقابلے کی فاتح کے لیے 50 ڈالر نقد انعام مقرر کیا گیا تھا، جبکہ تماشائیوں نے کیو آر کوڈ اسکین کرکے اپنی پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیا۔تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بعض صارفین نے اسے مزاحیہ قرار دیا، تاہم کئی افراد نے اس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں ایشیائی باشندوں کے بارے میں منفی تصورات کو فروغ دے سکتی ہیں۔واضح رہے کہ یہ مقابلہ جینسن ہوانگ اور کاروباری شخصیت ایلس ہوانگ سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے جاسوسی کے غیر مصدقہ الزامات کے پس منظر میں منعقد کیا گیا تھا۔ تاہم ایلس ہوانگ کے چینی خفیہ اداروں سے مبینہ روابط کے الزامات ثابت نہیں ہوئے، جبکہ چین بھی ان الزامات کی تردید کرچکا ہے۔