تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

علیزے شاہ کا ’تماشا سیزن 5‘ میں شرکت کی افواہوں پر ردعمل

علیزے شاہ کا ’تماشا سیزن 5‘ میں شرکت کی افواہوں پر ردعمل

 کراچی( شوبزڈیسک)پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے ریئلٹی شو ’تماشا سیزن 5‘ میں شرکت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر اپنا ردعمل دے دیا۔سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں مداحوں نے خواہش ظاہر کی کہ وہ علیزے شاہ کو ’تماشا سیزن 5‘ میں دیکھنا چاہتے ہیں، جس پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہ تو شو کا اتنا بجٹ ہے اور نہ ہی ان کا اس حوالے سے کوئی ایسا مقام ہے۔علیزے شاہ کا یہ بیان سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا۔ کچھ صارفین نے اداکارہ کے بے باک انداز کو سراہا، جبکہ بعض نے ان کے الفاظ کو سخت اور غیر ضروری قرار دیا۔واضح رہے کہ ’تماشا سیزن 5‘ میں شرکت کرنے والی شخصیات کے حوالے سے مختلف نام سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں، تاہم شو انتظامیہ کی جانب سے اب تک شرکا کی حتمی فہرست جاری نہیں کی گئی۔