تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

انیل کپور نے مجھے اداکاری پر آمادہ کیا: دیا مرزا

انیل کپور نے مجھے اداکاری پر آمادہ کیا: دیا مرزا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلمی دنیا میں آنے اور اداکاری اختیار کرنے پر آمادہ کرنے والے پہلے شخص انیل کپور تھے۔اس سال اپنے فلمی کیریئر کے 25 سال مکمل کرنے والی 44 سالہ اداکارہ ان دنوں متعدد فلمی منصوبوں میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں ان کی فلم ’اکا‘ ریلیز ہوئی ہے، جبکہ عالیہ بھٹ اور شرواری کی فلم ’الفا‘ میں بھی وہ انیل کپور کے مدمقابل مختصر کردار میں نظر آئیں گی۔دیا مرزا نے بتایا کہ ایشیا پیسیفک مقابلۂ حسن کے فوراً بعد انیل کپور اور انوپم کھیر نے ان سے ملاقات کی اور انہیں فلموں میں کام کرنے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ ان کے بقول، انہی دونوں شخصیات نے انہیں پہلی فلم حاصل کرنے میں بھی مدد دی۔انہوں نے کہا کہ فلم ’الفا‘ میں 25 برس بعد انیل کپور کے ساتھ اسکرین شیئر کرنا ان کے لیے ایک خوبصورت اور یادگار لمحہ ہے۔ ان کے مطابق پہلی ملاقات حیدرآباد کے ایک ہوٹل کی لابی میں ہوئی تھی، جہاں انیل کپور نے انہیں اداکاری کے میدان میں آنے کا مشورہ دیا تھا۔دیا مرزا نے بتایا کہ انیل کپور نے اس وقت ان سے کہا تھا، ’’تم بہت خوبصورت ہو، تم میں بہت وقار ہے، تم اسکرین پر بہت اچھی لگو گی، تمہیں ایک اداکار بننا چاہیے۔‘‘