تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

سیاسی بینر لہرانے پر ارجنٹائن کو فیفا کارروائی کا سامنا متو قع

سیاسی بینر لہرانے پر ارجنٹائن کو فیفا کارروائی کا سامنا متو قع

 ارجنٹائن(سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈکپ 2026 کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد ارجنٹائن کی قومی ٹیم کو جشن کے دوران سیاسی نوعیت کا بینر لہرانے پر ممکنہ تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔میچ کے اختتام پر ارجنٹائنی کھلاڑیوں نے ایک بینر اٹھایا جس پر ہسپانوی زبان میں "لاس مالویناس سون ارجنٹیناس" درج تھا، جس کا مطلب ہے "فاک لینڈ جزائر ارجنٹائن کے ہیں"۔فاک لینڈ جزائر برطانیہ کے زیرِ انتظام ہیں، تاہم ارجنٹائن طویل عرصے سے ان پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتا آ رہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان 1982 میں انہی جزائر کے تنازع پر جنگ بھی لڑی گئی تھی، جس میں سیکڑوں فوجی ہلاک ہوئے تھے۔فیفا کے قوانین کھیل کے میدان میں سیاسی پیغامات کی نمائش کی اجازت نہیں دیتے۔ ماضی میں بھی 2014 میں اسی نوعیت کے بینر کی نمائش پر ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن پر جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے، جس کے باعث اس بار بھی ممکنہ تادیبی کارروائی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب ارجنٹائن کی نائب صدر وکٹوریہ ویارویل نے سوشل میڈیا پر بینر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ "فاک لینڈ ارجنٹائن کے ہیں" اور یہ معاملہ محض ایک فٹبال میچ تک محدود نہیں۔اس کے برعکس قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ لیونل اسکالونی نے اس معاملے پر محتاط مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ فٹبال اور سیاست کو الگ رکھا جانا چاہیے، جبکہ ماضی کی جنگ ایک افسوسناک حقیقت ہے اور میدان میں توجہ صرف کھیل پر مرکوز رہنی چاہیے۔واضح رہے کہ ارجنٹائن نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے کر ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں جگہ بنائی ہے، جہاں اس کا مقابلہ اسپین سے ہوگا۔