تازہ ترین
حکومت اور پی ٹی آئی میں خفیہ مذاکرات نہیں ہو رہے، بات ہوئی تو کھل کر ہوگی: شوکت یوسفزئی خیبر پختونخوا میں کسی کو بے گھر نہیں کیا جائے گا، پرویز خٹک آئل ریفائنریز کے منافع میں 1100 فیصد اضافہ کیسے ہوا؟ حافظ نعیم محمود اچکزئی کے دہرے معیار پر پی ٹی آئی ارکان کے سوالات پیوٹن کا تہران سے وعدے پورے کرنے کا اعلان، روس ایران تجارت میں 10.4 فیصد اضافہ ٹرمپ کا انتخابات کے بعد ایران پر حملے کا عندیہ، خلیجی ممالک کو خبردار کردیا جنگ بندی کی نئی کوشش، قطر نے ایران کو مجوزہ معاہدے کا مسودہ دے دیا امریکا کی معاہدہ شکنی نئی بات نہیں، وعدے ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے: بقائی تعمیراتی شعبے میں بڑی اصلاحات، نئے اداروں کے قیام پر غور عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، قیمت 115 ڈالر فی بیرل سے تجاوز سونا 3,500 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے ہوگئی پاکستان میں لیتھیم کی تلاش اور بیٹری سازی میں سرمایہ کاری کے امکانات انسٹاگرام پر 90 منٹ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے فیچر کی آزمائش مائیکروسافٹ کی 60 ہزار ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی کی پیشکش گوگل ڈیپ مائنڈ کا جینی 4 متعارف، آواز کے ساتھ ورچوئل دنیائیں تخلیق کرنے والا اے آئی ماڈل آرگینک سولر سیلز کی کارکردگی اور پائیداری بڑھانے کیلئے نئی ٹیکنالوجی تیار
پاکستان خبر

ایشین گیمز 2026 کرکٹ: نیپال، ملائیشیا، ہانگ کانگ اور عمان کی کوالیفیکیشن

ایشین گیمز 2026 کرکٹ: نیپال، ملائیشیا، ہانگ کانگ اور عمان کی کوالیفیکیشن

جاپان ( سپورٹس ڈیسک)جاپان میں منعقد ہونے والے ایشیائی کھیل 2026 کے مردوں کے کرکٹ مقابلوں کے لیے نیپال، ملائیشیا، ہانگ کانگ اور عمان نے کوالیفائی کر لیا ہے۔سنگاپور میں کھیلے گئے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں ان چاروں ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔گروپ اے میں نیپال نے اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے چین کو 221 رنز کے بڑے فرق سے شکست دی۔ اس میچ میں اوپنر کوشل بھورٹیل نے صرف 43 گیندوں پر 129 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔بعد ازاں نیپال نے ملائیشیا کو بھی 167 رنز سے ہرایا، جہاں کوشل بھورٹیل نے ایک اور شاندار سنچری اسکور کی۔قطر کے دستبردار ہونے کے بعد نیپال گروپ میں سرفہرست رہا جبکہ ملائیشیا نے چین کے خلاف کامیابی حاصل کرکے کوالیفکیشن یقینی بنائی۔گروپ بی میں ہانگ کانگ اور عمان دونوں نے بحرین اور میزبان سنگاپور کو شکست دے کر ناقابلِ شکست رہتے ہوئے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔یہ چاروں ٹیمیں اب ایشیائی کھیل 2026 میں افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت، پاکستان، سری لنکا اور میزبان جاپان کے ساتھ شریک ہوں گی۔مردوں کے کرکٹ مقابلے چوبیس ستمبر سے شروع ہوں گے جبکہ فائنل تین اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔خواتین کے مقابلوں کے لیے تھائی لینڈ، ملائیشیا اور چین پہلے ہی کوالیفائی کر چکے ہیں۔