تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

عائشہ عمر نے کراچی میں رہنے والوں کو میڈل کا حقدار قرار دے دیا

عائشہ عمر نے کراچی میں رہنے والوں کو میڈل کا حقدار قرار دے دیا

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے کراچی میں زندگی گزارنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنے پر میڈل کا مستحق قرار دے دیا۔برطانوی تحقیقی ادارے دی اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) کی جانب سے جاری کردہ گلوبل لائیویبلٹی انڈیکس 2026 کے مطابق کراچی کو رہائش کے لیے دنیا کے بدترین شہروں میں شمار کیا گیا ہے اور اسے چوتھا کم قابلِ رہائش شہر قرار دیا گیا ہے۔عائشہ عمر نے اس رپورٹ پر مبنی ایک پوسٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے کراچی کے حالات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اداکارہ نے لکھا کہ اس رپورٹ پر انہیں کوئی حیرت نہیں ہوئی۔ ان کے مطابق کراچی میں رہنے اور زندگی گزارنے والے افراد اس جدوجہد پر تمغوں کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری خراب اور آلودہ سڑکوں پر سفر کرتے ہیں، گھنٹوں ٹریفک جام کا سامنا کرتے ہیں، گھروں میں گیس اور بجلی کی محدود فراہمی کے باوجود زندگی جاری رکھتے ہیں، جبکہ جرائم کے خوف، مسلسل دباؤ اور مشکلات کے ماحول میں محنت کرتے ہوئے اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔عائشہ عمر نے مزید کہا کہ شہری تمام ٹیکس ادا کرتے ہیں اور ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں، اس کے باوجود روزمرہ زندگی میں متعدد مسائل کا سامنا کرتے ہیں۔واضح رہے کہ عائشہ عمر اس سے قبل بھی پاکستان کو درپیش سماجی مسائل پر اپنی رائے کا اظہار کرتی رہی ہیں۔ حال ہی میں وہ بی بی سی کی ایک عالمی خواتین سے متعلق رپورٹ کا حصہ بھی بنی تھیں، جس میں انہوں نے ٹیکنالوجی کمپنیوں اور مصنوعی ذہانت تیار کرنے والے اداروں پر زور دیا تھا کہ وہ تصاویر کے ذریعے ہونے والی آن لائن ہراسانی کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کریں۔