تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کی افواہیں، بی سی سی آئی برہم

روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کی افواہیں، بی سی سی آئی برہم

 ممبئی( سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے روہت شرما کے ون ڈے فارمیٹ میں مستقبل سے متعلق خبروں اور قیاس آرائیوں پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سلیکٹرز کو میڈیا سے گفتگو سے گریز کی ہدایت کی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما کے ون ڈے کیریئر کے مستقبل پر مسلسل بحث جاری ہے، تاہم بورڈ کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روہت شرما اس وقت تک ٹیم کی نمائندگی کرتے رہیں گے جب تک وہ ٹیم کے منصوبوں کا حصہ ہیں۔رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ روہت شرما کی حالیہ کارکردگی سلیکٹرز کو مکمل طور پر مطمئن نہیں کر سکی۔ انہوں نے گزشتہ 8 ون ڈے اننگز میں 241 رنز اسکور کیے، جہاں ان کی اوسط 30.12 اور اسٹرائیک ریٹ 88.60 رہا۔