تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

پریتم کی سالگرہ پوسٹ نے ریٹائرمنٹ کی افواہوں کو جنم دے دیا

پریتم کی سالگرہ پوسٹ نے ریٹائرمنٹ کی افواہوں کو جنم دے دیا

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ میوزک انڈسٹری پر دو دہائیوں سے اپنی موسیقی کا سحر قائم رکھنے والے معروف موسیقار پریتم کی 54ویں سالگرہ پر سوشل میڈیا پر کی گئی ایک پوسٹ نے مداحوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پریتم نے انسٹاگرام پر لکھا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے کچھ سال مختلف انداز میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ خواہشات پوری کر سکیں جو مصروفیات کے باعث پوری نہ ہو سکیں۔ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں کہ وہ ممکنہ طور پر بالی ووڈ کی مرکزی موسیقی کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر سکتے ہیں۔اگرچہ پریتم نے اپنے بیان میں براہ راست ریٹائرمنٹ کا ذکر نہیں کیا، تاہم مداحوں میں ان کے مستقبل کے حوالے سے مختلف سوالات اور تشویش پائی جا رہی ہے۔