کراچی( شوبز ڈیسک)گلوکار و اداکار دانیال ظفر کی براہِ راست موسیقی کی پرفارمنس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، تاہم ان کے منفرد اندازِ گائیکی نے صارفین کو متاثر کرنے کے بجائے تنقید پر مجبور کر دیا۔دانیال ظفر معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر کے بھائی ہیں۔ انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز موسیقی سے کیا، بعد ازاں اداکاری کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ان دنوں وہ موسیقی کے نئے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔حال ہی میں ان کی ایک براہِ راست پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں وہ سیاہ لباس میں راک موسیقی کے انداز میں گاتے دکھائی دیتے ہیں۔تاہم ان کا بلند آواز میں چیخ کر گانے کا منفرد انداز صارفین کو پسند نہیں آیا اور ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔سوشل میڈیا صارفین نے گلوکار کی گائیکی پر مختلف تبصرے کیے اور ان کے انداز کو موضوعِ بحث بنا لیا۔