تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

صبا قمر کی مستقل طور پر کراچی منتقل ہونے بارے بیان پر شوبز انڈسٹری میں نئی بحث شروع

صبا قمر کی مستقل طور پر کراچی منتقل ہونے بارے بیان پر شوبز انڈسٹری میں نئی بحث شروع

کراچی ( شو بزڈیسک)اداکارہ صبا قمر کی مستقل طور پر کراچی منتقل ہونے سے متعلق دیے گئے بیان پر شوبز انڈسٹری میں بحث کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ سوشل میڈیا اور ٹی وی پروگراموں میں اس معاملے پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں اور تنقید کے ساتھ ساتھ وضاحتوں کا تبادلہ بھی ہو رہا ہے۔حال ہی میں معروف میزبان اور اداکار احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں اداکارہ جویریہ عباسی نے بطور مہمان شرکت کی۔ گفتگو کے دوران انہوں نے صبا قمر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جس شہر نے کسی فنکار کو شناخت اور مقام دیا ہو، اس کے بارے میں گفتگو کرتے وقت محتاط انداز اختیار کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق کسی بھی شہر سے وابستہ لوگوں کے جذبات کا احترام ضروری ہے۔جویریہ عباسی کا کہنا تھا کہ ہر شخص کو اپنے آبائی شہر سے خاص جذباتی تعلق ہوتا ہے۔ انسان دنیا کے کسی بھی حصے میں جا بسے، اپنے شہر کی یاد اور وابستگی اس کے دل میں برقرار رہتی ہے، اسی لیے ایسے موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے حساسیت کو مدنظر رکھنا چاہیے۔انٹرویو کا یہ مختصر کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا، جس کے بعد ایک بار پھر کراچی کے حق اور مخالفت میں بحث شروع ہو گئی۔ صارفین کی بڑی تعداد نے مختلف زاویوں سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔دوسری جانب صبا قمر نے انسٹاگرام پر وضاحتی پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے الفاظ کو غلط انداز میں لیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ استغفراللہ ایک مذہبی جملہ ہے جو معافی طلب کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے اور اس کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا۔ایک اور پوسٹ میں اداکارہ نے کہا کہ ہر فرد کو اپنی رائے دینے کا حق حاصل ہے۔ آزادی اظہار رائے ایک بنیادی حق ہے اور کسی کو بھی دباؤ یا خوف کی وجہ سے اپنے خیالات چھپانے پر مجبور نہیں ہونا چاہیے۔یاد رہے کہ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا تھا جب ایک انٹرویو میں صبا قمر سے کراچی منتقل ہونے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے برملا استغفراللہ کہا تھا، جس پر بعض حلقوں کی جانب سے سخت ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔