تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

جیکولین فرنینڈس سمیت 15 افراد پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ

جیکولین فرنینڈس سمیت 15 افراد پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ

ممبئی( شو بز ڈیسک)200 کروڑ روپے مالیت کے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں بھارتی عدالت نے جیکولین فرنینڈس سمیت 15 افراد کے خلاف فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمے کے مرکزی ملزم سکیش چندر شیکھر، ان کی اہلیہ لینا ماریا پال، پنکی ایرانی، دیپک رمنانی اور دیگر افراد بھی اس مقدمے میں شامل ہیں۔نئی دہلی کی عدالت نے ریمارکس دیے کہ دستیاب شواہد کی بنیاد پر تمام ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کی روک تھام سے متعلق قانون کے تحت مقدمہ چلانے کے لیے بادی النظر میں کافی مواد موجود ہے۔ عدالت نے مزید کارروائی کے لیے تمام ملزمان کو 3 جون کو طلب کر لیا ہے۔رپورٹس کے مطابق جیکولین فرنینڈس کا نام گزشتہ چند برسوں سے سکیش چندر شیکھر کے خلاف جاری تحقیقات میں سامنے آتا رہا ہے، جبکہ تفتیشی ادارے متعدد مواقع پر ان سے پوچھ گچھ بھی کر چکے ہیں۔تحقیقات کے مطابق سکیش چندر شیکھر پر مختلف افراد سے بھتہ خوری اور مالی فراڈ کے ذریعے بڑی مقدار میں رقم حاصل کرنے کے الزامات عائد ہیں۔بھارتی حکام کا مؤقف ہے کہ جیکولین فرنینڈس نے مبینہ طور پر سکیش چندر شیکھر سے قیمتی تحائف اور مالی فوائد حاصل کیے، تاہم مقدمے کے حتمی فیصلے تک تمام الزامات عدالت میں زیرِ سماعت ہیں۔